کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چمن پسنجر ٹرین کی عید کے قریب آتے ہی معطلی سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے ،اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانااضافہ کر دیا گیاہےتفصیلات کے مطابق چمن پسنجرکی بندش کی سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ145کلومیٹر کے سفر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیںچند روز سے ٹرین کی بندش سے عوام آسان سفر سے محروم ہیںپسنجر ٹرین کوئٹہ کئی اہم ریلوے اسٹیشنوں سے گزرتےہوئے چمن تک جاتی ہے اب عید کے موقع پر اسکی بندش سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہےانہوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ عید کے دوران ٹرین سروس فوری بحال کی جائے۔