کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع سے جمعیت کے رہنماء سعید احمد لانگو نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقہ پی بی 36 قلات میں گذشتہ دنوں ہونیوالے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اس سے متعلق لائحہ عمل او صوبے کے حالات و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔