فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

April 16, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہوٹلز، سپر سٹورز، ملک شاپس، سویٹس یونٹس اور بیورجز پلانٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی اور بھاری جرمانے کئے، 90 لٹر ملاوٹی دُودھ، 60لٹر ناقص مشروبات تلف کردیئےگئے۔ ماڈل ٹاؤن، گلگشت کالونی ملتان میں 2 ریسٹورنٹس کوصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر 70 ہزار روپے ، غلہ گودام ملتان روڈ شجاع آباد میں قلفی میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ پر ملک شاپ کو 25 ہزار روپے ، کہروڑ پکا لودھراں میں بیوریج یونٹ کو فائنل پروڈکٹس پر کوئی لیبلنگ نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ جلالپور روڈ لودھراں میں خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال پر بیکری کو 15 ہزار روپے،اڈہ کچی پکی وہاڑی میں ہوٹل کو فریزر میں مردہ حشرات پائےجانے پر 12 ہزار، اڈہ پٹھہ راجوا پر کریانہ سٹور کو ملاوٹی دُودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار روپےاور اڈہ جنڈالی بنگلہ میاں چنوں میں 2 سپر سٹورز کو چائنہ نمک اور ایکسپائری مصالحہ جات فروخت کرنے پر 27 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔