ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن جاری، مزید 10 گیس چوروں کیخلاف کارروائی

April 16, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے مزید 10 گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی ہیں۔ ایک صارف میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس ٹیم نے کنکشن منقطع کردیا ۔ ایک صارف ڈائریکٹ استعمال کرکے گیس چوری کررہا تھا اسکا کنکشن بھی منقطع کرکے رائزر اور ربڑ پائپ وغیرہ قبضے میں لے لئے ۔ 2 صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے وہ میٹر کے ذریعے گیس کو استعمال کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے انکے میٹر قبضے میں لے لئے ۔ اسی طرح 4 صارفین جو کہ غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکے ربڑ پائپ اتروا دیئے گئے ۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ عوام گیس چوروں کو پکڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔