میپکو سلیکشن بورڈکی منظوری سے 7 افسران کی ترقی کانوٹیفکیشن جاری

April 16, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو اتھارٹی نے سینئر سلیکشن بورڈکی منظوری سے 7 افسران کی ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرسے چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی کی منظوری پانے والوں میں انجینئر سیف اللہ سرانی، انجینئر اصغر خان گھلو اور انجینئر محمد شہزاد راعی شامل ہیں۔ترقی پانے والے انجینئر سیف اللہ سرانی کو چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو میپکوتعینات کیاگیاہے جبکہ ان کے پیشرو انجینئر محمد اکرم سیال کوچیف انجینئر (ٹی اینڈ جی)تعینات کیاگیاہے۔ انجینئر اصغر خان گھلو کوچیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دیکرڈائریکٹرجنرل آئی ٹی اورانجینئر محمد شہزاد راعی کو ترقی دیکرچیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے۔چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی)سید جواد منصور شاہ کو چیف انجینئر/کسٹمرسروسز ڈائریکٹرمیپکوتعینات کیا گیا ہے۔ ایکسین سے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی کی منظوری پانے والوں میں انجینئر راجیش کمار راٹھی، انجینئر عبدالحفیظ بھٹی اور انجینئر محمد حسنین شکیل شامل ہیں۔انجینئر راجیش کمار راٹھی کو سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل تعینات کیاگیاہے ان کے پیشرو سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل ملک یعقوب گدارا کو میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انجینئر عبدالحفیظ بھٹی کو ریجنل منیجر (ایم اینڈ ٹی)فرسٹ میپکواورانجینئر محمد حسنین شکیل کو منیجر انجینئرنگ میپکو ہیڈ کوارٹر تعینات کیاگیاہے۔جمشید عالم نیازی کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔