سینیٹر رانا محمودالحسن کے ڈیرے پر فائرنگ کے ملزمان کو گرفتارکیا جائے، پی پی رہنماء

April 16, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمدمحمود، خواجہ رضوان عالم سینیئر نائب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، عبدالقادر شاہین چیف کوارڈینیٹر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، سٹی صدر ملک نسیم لابر اور ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹر رانا محمودالحسن کے ڈیرے پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائےایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔