بھارتی عدالت کا اروند کیجریوال کیس کی سماعت فوری سننے سے انکار

April 16, 2024

Arvind Kejriwal

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو دہلی کی عدالت میں چیلنج کیا تھا تاہم بھارتی عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز ان کی مقرر کردہ سماعت فوری سننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں عام انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اور نامور اپوزیشن لیڈر اروند کیجریوال کو گزشتہ ماہ 21 مارچ کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

عدالت نے ایجنسی کی جانب سے جواب موصول ہونے تک ان کی درخواست پر سماعت کو ملتوی کیا ہے، جبکہ ایجنسی کی جانب سے 27 اپریل تک جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل تک ایجنسی کی جانب سے جواب موصول ہونے کی صورت میں اروند کیجریوال کی سماعت 29 اپریل کو مقرر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کی حکومت کے خلاف یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی کمپنیوں کو شراب کے لائسنس دینے کے دوران غیر قانونی ادائیگیاں کیں ہیں۔

دوسری جانب 55 سالہ اروند کیجریوال نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے عام انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔