روٹی نان مہنگا، 93 افراد زیر حراست، 10 لاکھ سے زائد جرمانے

April 17, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) مہنگی روٹی اورنان فروخت کرنے پر 93افراد گرفتار جبکہ لاکھوں روپے جرمانے کیےگئے،متعدد پوائنٹس سیل کر دئیے گئے ۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے شادمان اور مسلم ٹاؤن کادورہ کیا ۔ گراں فروشی پر 14 افرا د کوحراست میں لے لیاگیا، اور متعلقہ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ وزیر خوراک نے مارکیٹ کی ناقص مانیٹرنگ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سرزنش کی ۔ انہوں نے لسٹیں آویزاں کروانے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے اجلاس میں کہا کہ روٹی و نان کی قیمتوں کیلئے آج انسپیکشنز کو دوگنا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ مزید برآں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2416 مقامات کو چیک کیا ہے۔ 592 روٹی و نان پوائنٹس پر قیمتوں کی خلاف ورزی جرمانے اور 79 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے. ڈی سی نے کہا کہ روٹی نان نرخوں کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔