چلڈرن ہسپتال کی ری ویمپنگ، تاخیر پر سی اینڈ ڈبلیو کے افسروں کی سرزنش

April 17, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال کے ری ویمپنگ منصوبہ کے حوالے سے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں اجلاس ہوا ۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کی ری ویمپنگ منصوبہ میں مقررہ وقت میں تاخیرپر سرزنش بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ کا منصوبہ ہر حال میں مکمل چاہئے ۔