لاہور(خبرنگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے کے ساتھ کا رروائیاں کیں ۔ملک بھر سے 34 ارب روپے سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔سیکر ٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال خان نے بتایاکہ مشترکہ طور پر جنوری 2024سے مارچ تک کراچی، راولپنڈی، حسن ابدال، پشاور، بنوں،ساہیوال اوراوکاڑہ میں کارروائیاں کیں ۔