پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کا کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے وفد کے ہمراہ نشتر ٹو کا دورہ

April 17, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے وفد کے ہمراہ نشتر ٹو کا دورہ کیا۔ ایم ایس نشتر ٹو ڈاکٹر مدبر نے انہیں مختلف مقامات کا دورہ کروایا،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے بچہ وارڈ، ہڈی جوڑ وارڈ اور دیگر وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے وارڈز میں موجود مریضوں سے گفتگو کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے ساتھ الحاق کی تیاریوں بارے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایاکہ جلد نشتر ٹو کے ڈیپارٹمنٹس جن میں جنرل سرجری، جنرل میڈیسن، پیڈریاٹک میڈیسن، پیڈریاٹک سرجری، آرتھوپیڈک سرجری، نیوروسرجری اور گائنی کا سی پی ایس پی سے منظوری ہو جائے گی، پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبٰی،ڈاکٹر مظہر علی چوہدری، ڈاکٹر راؤ مختار، ڈاکٹر یاسر زیدی اور دیگر انکےہمراہ تھے۔