انسٹاگرام ریل تخلیق کرنے کی کوشش نے بھارتی نوجوان کی جان لے لی

April 19, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وائرل انسٹاگرام ریل تخلیق کرنے کی کوشش نے نوجوان بھارتی طالب علم کی جان لے لی۔

اس حوالے بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے قصبے جنپد بانڈہ کے21 سالہ طالب علم شیویم کمار ایک اسکول کی چھت پر نصب فلیگ پوسٹ پر الٹا لٹک گیا اس دوران اسکے دوست اس اسٹنٹ کو ریکارڈ کرتے رہے۔

بدنصیب طالب علم چاہتا تھا کہ وہ الٹا لٹکنے کے دوران جھنڈا لہرا سکے تاہم سیمنٹ کا پول اسکا وزن برداشت نہ کرسکا اور گر گیا جس کے نتیجے میں اسکی موت واقع ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اسکی انسٹاگرام فیڈ اس قسم کے متعدد اسٹنٹ سے بھری ہوئی تھیں، جس میں اس نے درختوں اور چھتوں پر الٹا لٹک کر کئی ریکارڈنگ کروائی تھیں۔