افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ دارالحکومت بینگوئی میں پیش آیا، کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
روس کے جنوبی علاقے میں ایک کیمکل فیکٹری میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
رفح کراسنگ کی بندش یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے، یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی رفح کراسنگ کھلنے سے مشروط ہے:حماس
مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ آمریت اور فوجی جبر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ختم ہوگئی ہیں، تہران نے عالمی طاقتوں سے 10 سالہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور اسے حادثاتی موت قرار دینے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا ایئر پورٹ کے کارگو ٹرمینل پر آگ لگ گئی، جس کے بعد تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔
کینیڈا کے شہر برامپٹن میں پہلی بار سرکاری سطح پر پرچمِ حسین علیہ السلام بلند کیا گیا۔
لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے صاحبزادے ہانیبال قذافی کو 1 بلین ڈالر کے بدلے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران1 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری ملازم نے دو سال سے زائد عرصے تک تنخواہ نہ ملنے اور مسلسل ذہنی اذیت کے باعث پنچایت دفتر کے سامنے خودکشی کر لی۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اس بار اپنی روایتی فوجی وردی ترک کر کے ایک سیاہ کوٹ پہننے کو ترجیح دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پہلے ہی روس سے تیل کی خریداری کم کر چکا ہے اور مستقبل میں وہ روسی تیل خریدنا بند کر دے گا۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا مذاکرات کیلئے ہیں، لیکن غیر ضروری فرمائشیں نہیں مانی جائیں گی۔
ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ کی عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی، طیارے سے گاڑی پر حملے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد شہید ہوگئے۔
برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ’’ڈیوک آف یارک‘‘ کا لقب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔