سعودی عرب میں سینما گھروں کو کھلے 6 برس مکمل، غیرمعمولی مقبولیت

April 21, 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں سینما گھروں کو کھلے 6 برس گزرچکے ہیں۔ مملکت میں فلم بینی غیرمعمولی طورپر مقبول ہورہی ہے۔ مملکت میں پہلے سنیما کا افتتاح اپریل 2018 میں کیا گیا تھا، گزشتہ سات برسوں میں مملکت میں سینما گھروں میں 61 ملین ٹکٹ فروخت کیے گئے جس سے ہونے والی آمدنی 3.7 ارب ریال رہی۔ میڈیا جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2018 میں سینما گھروں کے آغاز کے پہلے برس 633130 ٹکٹ فروخت ہوئے۔