ثانوی تعلیمی بورڈ، سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اپریل کردی گئی

April 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں عام تعطیل ہونے کی وجہ سے سالانہ امتحانی فارم 2024جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل کر دی ہے ،لہٰذا جن اسکولوں اور طلباء وطالبات نے ابھی تک سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم اور رجسٹریشن فارم جمع نہیں کروائے وہ لازمی امتحانی فارم جمع کرا دیں اس کے بعد تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔