کراچی سے جانے والی ٹرینیں آج ڈرگ روڈ، لانڈھی اسٹیشن پر 2 منٹ اسٹاپ کریں گی

April 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں منگل 23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر مختلف راستے بند ہونے کے سبب مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے اندرون ملک جانے والی تمام ریل گاڑیاں ڈرگ روڈ اسٹیشن اور لانڈھی اسٹیشن پر 2 منٹس کا اسٹاپ کریں گی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے، کراچی کے اعلامیے کے مطابق یہ سہولت صرف 23 اپریل کے لیے مہیا کی گئی ہے۔