فاظتی ٹیکوں کی آگاہی بارے کوپرروڈ پرآگاہی واک

April 24, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں صبح ڈی جی ہیلتھ دفتر میں خفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے واک ہوئی ۔جس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈاکٹر مختار احمد نے کوپر روڈ پر مارچ کیا، جنہوں نے خفاظتی ٹیکہ جات کی اگاہی سے متعلق بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات پوری دنیا میں میں 24 سے 30 اپریل تک منایا جاتا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نو سے 15 سال کی بچیوں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لئے پہلی مرتبہ چند ماہ میں ویکسین کا اجراء کیا جارہا ہے کینسر کی ویکسینیشن سے بچیوں میں بچہ دانی کے کینسر سے مکمل تحفظ ملے گا۔