57دنوں منشیات فروشوں کے خلاف 7929 مقدمات

April 24, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب نے کہاکہ خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، 57 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7929 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 8412 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 5374 کلو چرس، 27 کلو گرام سے زائد آئس، 216 کلو افیون، 97 کلو ہیروئن، 105910 لٹر شراب برآمد کی گئی ۔ آئی جی نے قصورکے علاقہ پھولنگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والے سفاک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصورطارق عزیز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔