گرانفروشی ، 9دکاندار دھر لئے گئے

April 24, 2024

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی اورقواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 11دکان دار گرفتار کر لئے جبکہ 50ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے لہتراڑ روڈ پر تندوروں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے خلاف ورزی کرنے والوں کو 50000روپے جرمانہ عائد کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں پر عمل نہ کرنے پر9 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ۔