نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کے سرکاری نرخ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے

April 24, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) صدر نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے وفاقی دارالحکومت میں روٹی اور نان کے سرکاری نرخ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ صدرایسوسی ایشن سجاد علی کی جانب سے دائردرخواست میں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ، کنٹرولر جنرل پرائس ، وفاقی پرائس کنٹرول کونسل اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنا یا گیا ہے۔