صوبائی بجٹ، سیف سٹی کراچی کیلئے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص

June 15, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ میں کراچی سیف سٹی فیز ون منصوبے کے ریڈ زون ایئرپورٹ کوریڈور میں 1300 نئے کیمرے نصب ہوں گے، بجٹ میں سیف سٹی کراچی کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،سندھ پولیس ویڈیو سرویلینس سسٹم کے تحت کراچی میں 2 ہزار نئے مقامات پر 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے، بجٹ میں پولیس سرویلینس کیمروں کی تنصیب کی منصوبہ بندی کے لیے 16 لاکھ 34 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔