صوبائی بجٹ، سندھ پولیس کیلئے 19 ارب کے 18 نئے ترقیاتی منصوبے متعارف

June 15, 2024

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے سالانہ بجٹ برائے سال 2024۔2025 میں سندھ پولیس کے لئے19 ارب روپے سے زائد کے 18نئے ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے ہیں جبکہ سندھ پولیس کے 35 جاری اور 18 نئے منصوبوں کے لئے 9ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کردی ،نئی اسکیموں میں سندھ فارنزک سائنس ایجنسی کراچی کو فعال کرنے کے علاوہ 17 تعمیراتی منصوبے شامل ہیں ،سندھ فارنرنزک سائنس ایجنسی کی فعالیت کے لئے آلات اور فرنیچر کی خریداری اور ملازمین کی تربیت پر90 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، 485 پولیس تھانوں کو بہتر بنانے پر 3 ارب 74 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، سندھ کے40 ٹول پلازہ پر مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی کے لئےاے این پی آر کی تنصیب کیلئے ڈیڑھ ارب ، انوسٹی گیشن الائونس متعارف کرانے کے لئے 93 کروڑ80 لاکھ روپے،پولیس فورس کی ہیلتھ انشورنس کے لیے 4 ارب 96 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔