وکلا کی استدعا پر صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت 24 جون تک ملتوی

June 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے دستاویزات میں رد وبدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی،صارم برنی کے وکلا نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،ملزم کے وکیل اور کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے حکام نے بچی حیا کی والدہ افشین کا 164 کا بیان ریکارڈ کروانا ہے، دلائل کے لئے 164 کے بیان کے بعد کی کوئی تاریخ دی جائے۔