جوڑیا بازار میں دو گوداموں اور ایک دکان پر چھاپہ، 2000 کلوگرام اجینو موتو برآمد

June 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جوڑیا بازار میں دو گوداموں اور ایک دکان پر چھاپہ مار کر 2000 کلو گرام اجینو موتو برآمدکرکے گودام کے مالک فضل الرحمان ولد محمد کو گرفتار کرلیا ، اجینو موتو پر پاکستان میں عدالت عالیہ کے حکم سے پابندی عائد اور آئی پی او نمبر 44 کی منفی فہرست میں شامل ہے۔