سپریئر سائنس کالج پر چھاپہ، باہر بھیج کر لکھوائی گئیں درجنوں کاپیاں برآمد

June 15, 2024

کراچی(اسٹا ف پورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کے بارہویں روز وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ محمد علی ملکانی کو خفیہ اطلاع کے بعد چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن نے اپنی ٹیم کے ساتھ گورنمنٹ سپریئر سائنس کالج (ایوننگ شفٹ) شاہ فیصل کالونی پر اچانک چھاپہ مار کر درجنوں ایسی کاپیاں پکڑیں جو منظم طریقہ کار کے تحت باہر بھیج کر لکھوائی گئی تھیں جنہیں بعد میں دیگر امتحانی کاپیوں کے ساتھ شامل کرکے انویجی لیٹرز سے دستخط کروائے جاتے،اس موقع پر علم میں آیا کہ اس امتحانی مرکز پر روزانہ کی بنیاد پر امتحانی کاپیاں باہر بھیج کر باقاعدہ پیشہ ور لکھاریوں سے لکھوائی جارہی تھیں جنہیں بعد میں دیگر کاپیوں کے ساتھ لگا کر انٹربورڈ بھیج دیا جاتا تھا، جن رول نمبرز کی کاپیاں باہر بھیج کر لکھوائی جارہی تھیں وہ امیدوار امتحانی کمروں میں موجود نہیں تھے۔