صوبائی بجٹ میں زیادہ ٹیکس دینے والا شہر نظر انداز، منعم ظفر

June 15, 2024

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ 2024-25پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایک بار پھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور صوبائی بجٹ کا 95فیصد سے زائد حصہ فراہم کرنے والے شہر کراچی کو نظر انداز کردیا ہے جو کراچی دشمنی ہے،جب سندھ کے لیے 95فیصد ریونیو یہاں سے مہیا کیا جاتا ہے تو کراچی کا حق ہے کہ عائد کیے گئے ٹیکس میں سے براہ راست 50سے 60فیصد کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر خرچ ہونا چاہیئے۔