ہائیکورٹ، کے پی ٹی حکام کو مویشی منڈی کے خلاف کارروائی سے روک دیا، حکم امتناع میں توسیع

June 14, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی اورکارروائی سے روک دیا،وکیل نے کہا کہ عدالت نے گذشتہ سماعت پر درخواست گزار کو تنگ نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کہتے ہیں کہ یہ منڈی آپ کی زمین پر ہے کیا اتوار بازار بھی آپ کی زمین پر لگتا ہے، کے پی ٹی کے وکیل نے کہا کہ اس بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔