جعل سازی سے بیرون ملک جانے والا مسافر ایجنٹ سمیت آف لوڈ

June 14, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نےجعل سازی سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو ایجنٹ سمیت آف لوڈ کر دیا گیا، عادل حسین اور اللہ بچایو سعودی عرب جا رہے تھے، پاسپورٹ پر سعودی عرب کے بزنس ویزے لگے ہوئے تھے،ملزمان اپنے کاروبار کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات دینے میں ناکام رہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عادل حسین نے مذکورہ ویزا حاصل کرنے کے لئے ایجنٹ اللہ بچایو کو 14 لاکھ روپے ادا کئے،ایجنٹ نے سعودی عرب پہنچ کر ملزم کے لئے نوکری کا بندوبست کرنا تھا۔