سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی دسویں برسی آج منائی جائیگی، الیاس مغل

June 14, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان الیاس مغل نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ اور سیاہ باب ہے۔ 17جون عید کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی دسویں برسی 14جون کو دنیا بھر میں منائی جائے گی ،قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب جمعہ کی شام پانچ بجے کراچی پریس کلب پر ہو گی۔