جمعہ گوٹھ میں 48 انچ کی کنڈیوٹ پر قائم غیر قانونی کنواں مسمار

June 15, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کا پانی کراچی کی عوام تک کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور پاکستان رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل ٹاؤن جمعہ گوٹھ میں 48 انچ کی ہالیجی کنڈیوٹ کے اوپر قائم کیا گیا غیر قانونی کنواں مسمار کردیا، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کے مطابق یہ غیر قانونی کنواں واٹر کارپوریشن کی زمین پر قبضہ کرکے قائم کیا گیا تھا جہاں سے پانی چور مافیا رات کی تاریکی میں یومیہ 10 لاکھ گیلن چوری شدہ پانی غیر قانونی ٹینکرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں فروخت کرکے واٹر کارپوریشن کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔