اسٹیل ٹاؤن، جھگیوں سے 8 سال کے یتیم بچے کی 2 روز پرانی لاش ملی

June 14, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود لنک روڈ پر واقع جھگیوں سے 8 سالہ عامر علی ولد ممتاز علی کی 2 روز پرانی لاش ملی ، تعفن اٹھنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو دی ،متوفی بچے کی والدہ نے 12 جون کو اسٹیل ٹائون تھان میں اطلاع دی کہ اسکا بیٹا گاڑیوں میں چپس فروخت کرتا تھا 11جون کو کام کے لئے گھر سے نکلاتھا اور صبح تک گھر واپس نہیں آیا ، دریں اثنا کھلے مین ہول میں بچوں کے گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا،شیر شاہ محمدی روڈ گلی نمبر 49 میں لگے کیمروں میں محفوظ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کم سن بچی گلی میں کھیلتے ہوئے مین ہول میں گر گئی تاہم اطراف میں موحود افراد فوری طور پر جمع ہوگئے اوربچی کو گٹر سے نکال کر اسکی جان بچالی ، علاوہ ازیں کورنگی 5نمبر کے ایریا عید گاہ گرائونڈ کے قریب فائرنگ سے 4سالہ حرین فاطمہ دختر فراز زخمی ہوگئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے مابین جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی تھی ۔