مینجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

May 24, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)مینجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صوبائی چئیر پرسن گل راج خان، جنرل سیکرٹری عمران خان جدون ا ور دیگر عہدیداروں نے کی انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رتھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں انتظامی افسران کو عہدوں سے ہٹا کر انکی جگہ غیر متعلقہ افراد کو انتظامی عہددوں پر تعینات کیا گیا ہے جو نہ صرف محکمہ تعلیم کیساتھ زیادتی ہے بلکہ انتظامی بحران کے باعث طلبہ بھی متاثر ہونے لگتے ہیں اور انتظامی عہدوں پر غیر متعلقہ افراد کی تعیناتی توہین عدالت کے زمرے میں بھی آ تا محکمہ تعلیم میں انتظامی بحران کا باعث بھی بننے لگا ۔