عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کرائے جائیں گے، قائمقام میئر پشاور

June 15, 2024

پشاور ( وقائع نگار) قائمقام میئر پشاور اخونزادہ زاہد اللہ شاہ نے کہا ہےکہ قوموںکی اجتماعی خوشیاں آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے عیدالفطر پر جو کوتاہی ہوئی ہے اسکا ازالہ کرینگے عیدالاضحی کے بابرکت موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرائے جائینگے ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران اور عملہ چیئرمینوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کویقینی بنائیں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی چیئرمین عوامی نمائندے ہیں علاقے کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں عوام ڈبلیو ایس پی کے ساتھ تعاون کریں عید قربا ن کے حوالے سے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صد ار ت قائمقام میئر پشاور نے کی اس موقع پر چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں کی مشکلات کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس پی افسران کو آگاہ کیا کہ ہر این سیز کے ایم آئی چیئرمینوں کے ساتھ رابطہ رکھے کیونکہ چیئرمین اپنے علاقے کی صفائی کے صورتحال سے باخبر ہوتاہے جب تک بلدیاتی منتخب نمائندے اور اداروں کے ذمہ دران کا آپس میں لیزان نہیں ہوگا تو مسائل بڑھتے جائینگے