سٹریٹ کرائمز اورشہر کو آئس فروشی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے ، قاسم علی خان

June 15, 2024

پشاور( کرائم رپورٹر)چیف کیپٹیل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاسم علی خان نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائمزکی روک تھام اورشہر کو آئس فروشی سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیح ہے کارکردگی نہ دکھانے والے ایس ایچ اوز کو ہٹائینگے اورجوتھانہ بروقت ایف آئی آردرج نہیں کرائے گا اس کیخلاف کارروائی کرینگے، گزشتہ روزپولیس لائنز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور سی سی پی اوذمہ داری سنبھالنا ایک بڑا چیلنج ہے تاہم وہ پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلیں گے جرائم سرزد ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج لازمی ہوگا جرائم بڑھتے ہیں یا کم ہوتے ہیں لیکن ایف آئی آر ہر صورت کیاجائے گااورجو ایف آئی آر درج نہیں کرے گا وہ تحریری طور پر دے گاانہوں نے کہاکہ منشیات خصوصا آئس کی خریدوفروخت روکنے پر کام کرینگے کیونکہ آئس کی لت میں مبتلا ہونے کے باعث کئی لوگ مختلف قسم کے جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں جبکہ قتل کے واقعات کی بھی بڑی وجہ آئس کا استعمال ہے نوجوان طبقے کو آئس سے بچانے کیلئے مذہبی رہنماؤں کی بھی خدمات لیں گے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے قبضہ مافیا اور اسلحہ کلچر کیخلاف بھرپور کارروائی کرینگے قاسم علی خان نے کہا کہ کارکردگی ٹھیک نہ ہونے پر ایس ایچ او کو ہٹائیں گے وہ پولیس کلچر بدلنے اور پولیس اہلکاروں کے روئیوں میں تبدیلی پر توجہ دینگے تاکہ تھانے آنے والے سائلین کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اسی طرح تھانوں میں پولیس افسران سمیت اہلکاروں کی مخصوص اوقات میں موجودگی یقینی بنائینگے تاکہ لوگوں کے مسائل کا فوری مداوا ہوسکے ۔