کے پی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق جتنا اضافہ کیا جائے، نثا رخان

June 14, 2024

پشاور (لیدی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا نے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وعدے کے تحت فوری طور پر اضافہ کیا جائے اور اس اضافے کا اطلاق یکم جون ہی سے کیا جائے مظاہرین کی قیادت پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر ملک نثار خان، سینئر نائب صدر مومن خان، چیئرمین حبیب اللّٰہ عمر زئی، روح اللہ، پرویز خان اور سب کمیٹی کے صدر نور خان کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ اب چونکہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے اسلئے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 26 فیصد اضافہ کیا جائے۔