بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی، او قات کار بھی بڑ ھا دیئے

June 15, 2024

پشاور ( وقائع نگار )بی آر ٹی پشاور کی سروس عوام کی سہولت کے لیے عید کے تینوں دن فعال رہے گی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ، مسافروں کی سہولت کے لیے عید کے بعد 23 جون، اتوار کے روز ER-01 کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو سہولت دینا ہے۔ اس روٹ کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے گئے ہیں۔ بی آر ٹی کی سروس عید کے پہلے روز صبح 10 بجے شروع ہوگی اور رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔ جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز سروس صبح 6 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی ۔