بارش متاثرین کی فہرستیں حکومت کو ارسال کی جاچکی ہیں، کمشنر پشاور

June 14, 2024

پشاور(نامہ نگار) پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع میں ہونےوالی بارشوں سے نقصان پہنچنے والےاملاکے متاثرین کی فہرستیں محکمہ مال کے ذریعے مرتب کر کے صوبائی حکومت کو ارسال کی جاچکی ہیں جلد ہی ان کو بھی معاوضوں کی ادائیگی شروع ہو جائے گی،یہ بات ر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نوشہرہ کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے بات چیت کرتے ہوئےکہناتھا کہ نوشہرہ کے سیلاب اور بارشوں سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین میں صوبائی حکومت کی جانب سے 35 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔