غیر قانونی ایرانی تیل فروخت کر نے کا الزام غلط ہے،شاہجہان اکبر زادہ

May 24, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات بیچنے والے دکانداروں کے صدر شاہجہان اکبر زادہ نے کمشنر پشاور ریاض محسود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کمشنر پشاور نے انہیں بلا کر انکے مطالبات سن کر ان کو بیروزگار نہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے تمام چھوٹے دکاندار جو پیٹرولیم کی مصنوعات فروخت کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ان کے تاحیات شکر گزار رہیں گئے، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ وہ غیر قانونی ایرانی تیل فروخت کرتے ہیں حالانکہ یہ الزام بلکل غلط ہے، تمام چھوٹے دکانوں پر فروخت ہونے والا تیل پی ایس او کے ڈیلرز سے وہ لیتے ہیں اور اپنے دکانوں میں فروخت کرتے ہیں، انہوں نے کہا وہ کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو یقین دلاتے ہیں کہ قانون کے دائرے میں رہ کر اور پی ایس او کی مصنوعات تمام تر احتیاطی تدابیر کو اپنا تے ہوئے فروخت کرینگے اور نہ تو اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالیں گے اور نہ ہی دوسروں کی سلامتی داو پر لگائینگے۔