خالد بادشاہ انتہائی محنتی،دیانتدار اور فرض شناس انسان تھے ٗحاجی زبیر علی

May 24, 2024

پشاور (وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی اور کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے چیئرمینوں کے ہمراہ ایڈمن آفیسر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور خالد بادشاہ کے انتقال پر انکے بیٹے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لئے تعزیتی دعا میں شرکت، اس موقع پر میئر پشاور نے کہاکہ مرحوم انتہائی محنتی،دیانتدار اور فرض شناس انسان تھے سابقہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور کیپٹل میٹروپولیٹن کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔