سینئر صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں تھانہ گلبہار ایس ایچ اومعطل

May 24, 2024

پشاور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او پشاور اشفاق انور نے سینئر صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں تھانہ گلبہار کے ایس ایچ او شاکر اللہ آفریدی کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔جمعرات کے روز پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان کو گلبہار ایس ایچ او کی سینیئر صحافی سیف الاسلام سیفی کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے آگاہ کیا۔