خیبر پختونخوا انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز 28 مئی سے شروع ہونگی

May 25, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز 28 مئی سے شروع ہوں گی جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے جبکہ وہ اسی روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں واقع کرکٹ سٹیڈیم کا بھی افتتاح کرینگے جسکا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا عبدالناصر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کے طویل عرصے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے پہلے انٹر مدارس گمیز، خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد گیمز منعقد کرائے اور اب انڈر 23 گیمز کرانے جا رہے ہیں جس میں 1850 مرد و خواتین کھلاڑی 20 کھیلوں میں حصہ لیں گے 770 خواتین 9 گیمز جبکہ 1150 مرد کھلاڑی 11 گیمز میں حصہ لیں گے۔