اجمل خان ایڈوکیٹ کے گھر پر گلبہار پولیس کے غیر قانونی چھاپے کی مذمت

May 25, 2024

پشاور(جنگ نیوز) اتمان خیل قومی اتحاد ضلع پشاور کےصدر ندیم اتمان خیل، کابینہ ممبران اوراتمان خیل قومی اتحاد نے جنرل سیکرٹری اجمل خان ایڈوکیٹ کے گھر پر گلبہار پولیس کے غیر قانونی چھاپے کی مذمت کر تے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جن اہلکاروں نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا ان اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔سیکرٹری اطلاعات فیاض اتمان خیل نے کہا کہ پوری اتمان خیل قوم اور اتمان خیل قومی اتحاد پشاور کی قیادت پولیس کی غیر قانونی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔