بڈھ بیر، اخبار فروش کو لوٹ لیا، مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا

May 25, 2024

پشاور ( کرائم رپورٹر )پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر سیفن میں علی الصبح مسلح راہزنوں نے اخبار فروش سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی چھین لی، ملزمان مزاحمت پر غریب اخبار فروش پر تشدد کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اخبار فروش نسیم ولد سلیم ساکن شیخ محمدی کے مطابق گزشتہ صبح وہ اپنے موٹرسائیکل پر گھر سے نکل کر شہر جارہا تھا کہ راستے میں خیبری کے مقام پر دو مسلح راہزنوں نے اسے یرغمال بنادیا اور اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور 10 ہزار نقدی چھین لی۔