عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے،ڈپٹی کمشنر پشاور

May 25, 2024

پشاور ( وقائع نگار ) ڈپٹی کمشنر پشاور نے سروس ڈیلیوری سنٹر شامی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااورموقع پر موجود سائلین سے ملاقات کرکے ان کے کام بابت آگاہی حاصل کی اور سٹاف کو ان کے کام فوری نمٹانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس نے سروسز کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی دی انھوں نے سروس ڈیلیوری کاؤنٹرز اور سروسز کا بھی جائزہ لیا، سٹاف کی حاضری چیک اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انھوں نے افسران اور سٹاف کو ہدایت کی کہ اپنا کام ایمانداری سے کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے اور ان کے کام فوری نمٹائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں عوام کو فوری سہولیات دینے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور سروس ڈیلیوری سنٹرز میں نقول کی فراہمی کو فوری اور آسان بنا دیا گیا ہے۔