پاکستانی اینکر اور میراتھون رنر مونا خان یونان میں گرفتار

May 25, 2024

پاکستانی اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں گرفتار کرلیا گیا۔

کوچ محمد یوسف کے مطابق مونا خان 2 روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچی تھیں، انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے اور پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کوچ محمد یوسف نے بتایا ہے کہ مونا خان کی رہائی کیلئے یونان میں پاکستانی ایمبیسی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھا لیا ہے، یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کر رہا ہے، پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔