وفاقی محتسب کے ادارے پر عوام الناس کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے،عبدالغفور بیگ

May 26, 2024

پشاور(جنگ نیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی جانب سے عوام الناس کو مہیا کرنے سے وفاقی محتسب کے ادارے پر عوام الناس کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔ وفاقی محتسب کے ادارے میں سائلین کی جانب سے وفاقی محکموں اور دیگر اداروں کے خلاف شکایات میں دن بہ دن اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ عوام کا وفاقی محتسب کے ادارے پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے انچارج عبدالغفور بیگ نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے کو عوامی عدالت کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے جہاں ہر طبقہ کے افراد بلا خوف وخطر اپنے مسائل کے حل کے لئے رابطہ کرتے ہیں۔ عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب میں زیادہ تر شکایات محکمہ واپڈا کی جانب سے غلط ریڈنگ اور زائد بلوں کے خلاف آتے ہیں۔