فیڈرل لیویز ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے احتجاج جاری

May 26, 2024

کوئٹہ(پ ر)پروفیسر شیر حیدر شیرانی لعل جان مری شاہ محمد کاکڑ عنایت اللہ کبزئی لعل گل مندوخیل اور دیگر نے کہا ہے کہ جب تک فیڈرل لیویز فورس سے متعلق ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں اور پنشن سے متعلق بھی مزید کوئی احکامات نہیں انہوں نے وفاقی لیویز کے انضمام پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔