مسجد نبوی میں چالیس نمازیں پڑھنے کی فضیلت

June 07, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:اگر کوئی شخض مسجد نبوی میں چالیس نمازیں باجماعت تکبیر اولی سے پڑھے گا تو اس کی فضیلت کے بارے میں کوئی حدیث ہے؟اور اس بات کی وضاحت کہ یہ فضیلت چالیس نمازوں کی ہے یا چالیس دن کی نمازوں کے بارے میں ہے ؟

جواب:حدیث شریف میں ہے کہ جس شخص نے میری مسجد(مسجد نبویؐ)میں چالیس نمازیں اس طرح پڑھیں کہ (درمیان میں)کوئی نماز فوت نہ ہو تو اس کے لیے آگ سے براءت، اور عذاب سے نجات لکھ دی جاتی ہے اور وہ نفاق سے بری ہے۔

روایت سے دونوں سوالوں کے جوابات واضح ہوگئے کہ مسجدِ نبوی ؐمیں چالیس نمازیں پڑھنے کی فضیلت ہے، اور یہ چالیس دن کی نہیں، بلکہ چالیس نمازوں کی ہے۔ مذکورہ روایت کی سند میں اگرچہ ضعیف راوی ہے، لیکن فضائل کے باب میں مذکورہ روایت معتبر ہے۔