مختلف علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان

June 19, 2024

فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجۂ حرارت گوجرانوالہ میں 47، منڈی بہاء الدین اور دادومیں 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 جبکہ ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مظفر آبادمیں 42، اسلام آباد میں41، پشاورمیں 38، کراچیمیں 36، کوئٹہمیں 35 اور گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔