• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹراما سینٹر عوام کو بہترین ایمرجنسی سروسز مہیا کر رہا ہے، ڈاکٹر کامران کاسی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے کہا ہے کہ ٹراما سینٹر کوئٹہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر بلوچستان کے عوام کو بہترین ایمرجنسی سروسز مہیا کر رہا ہے، عید کے ایام سے اب تک بلوچستان بھر سے 525 شدید زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے ۔ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے 14 بیڈ آئی سی یو میں شدید زخمیوں کے لئے 6 ایکسٹرا بیڈ لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان واحد فعال ٹراما سینٹر ہے جہاں مختلف حادثات میں شدید زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے منتقل کیا جاتا ہے جن کو چو بیس گھنٹے تجربہ کار سرجنز ، ڈاکٹرز ، اور سٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں بروقت علاج ومعالجہ مہا کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں 44 بڑے آپریشن ہوئے ہیں۔ ٹراما کے تینوں آپریشن تھیٹر میں چوبیس گھنٹے سروسز مہیا ہو رہی ہیں۔ جن میں 16 جنرل سرجری کے 11 نیورو سرجری کے 15 آرتھوپیڈک سرجری کے 2 میگزیلوفشل سرجری کے بڑے آپریشن شامل ہیں مگر کچھ لوگ اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کے لے ہسپتال اور وارڈز میں لگائے گئے لوگوں کی سہولت کیلئے اضافی بیڈز کی ویڈیو بناکر ڈاکٹرز اور عملہ نہ ہونے کے حوالے سے غلط تاثر دیتے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں حالانکہ ٹراما میں سرجن ڈاکٹرز و سٹاف بہترین ایمرجنسی سروسز مہیا کر رہے ہیں جس کا ثبوت ان تین دنوں میں 44 بڑے آپریشن ہیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر جہاں صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ ہسپتال بند پڑے تھے، عملہ چھٹیاں منا رہا تھا وہاں پر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنی عید کی خوشیاں قربان کر کے دن رات عوامی خدمت میں مصروف عمل تھا۔
کوئٹہ سے مزید